سخت گھڑی
قسم کلام: اسم ظرف زمان ( واحد )
معنی
١ - صعوبت یا مشکل کا وقت، منحوس وقت۔ دن نہ پورا ہو چکا ہم ہو گئے آخر تمام روزِ فرقت کی خدا کیا سخت گھڑیاں ہو گئیں ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٤١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سخت' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گھڑی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔